حکومت ہر محاذ پر فلاپ ‘ چوہدری سعود مجید

حکومت ہر محاذ پر فلاپ ‘ چوہدری سعود مجید

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری سعودمجید نے(بقیہ نمبر57صفحہ7پر )

کہاہے کہ حکومت ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے نااہل حکمرانوں نے ملک کومعاشی ابتری کاشکار کردیاہے عوام مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی میں ڈوبتے جارہے ہیں اور عمران خان نیروکی طرح بانسری بجاکرصرف احتساب احتساب کھیلنے میں مصروف ہیں انہوں نے شیخ رفیق کی قیادت میں ملنے والے پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکمران ملکی صورتحال کاادراک نہیں رکھتے اوران کے جھولی چک ان عوام میں زندہ رکھنے کیلئے مسخرے پن کامظاہرہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی جھولی میں بھیک ڈالنے والے بھی پریشان ہیں کہ انہیں کسی عذاب سے پالاپڑاہے چوہدری سعودمجیدنے کہاکہ موجود حکومت کوعوام کیلئے ایک عذاب بناکرنازل کیاگیاہے عوام اس عذاب سے نجات کیلئے اجتماعی دعائیں کریں انہوں نے کہاکہ نئے منی بجٹ میں عوام پرٹیکسوں کی بھرمارکی نویددی جارہی ہے جوغریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر