مشکل فیصلے لینے پر سیاسی مخالفت بڑھ گئی ‘ چوہدری سمیع اﷲ ‘ گورنر پنجاب سے ملاقات

مشکل فیصلے لینے پر سیاسی مخالفت بڑھ گئی ‘ چوہدری سمیع اﷲ ‘ گورنر پنجاب سے ...

بہاول پور(بیورورپورٹ)ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ہی دم لیں گے(بقیہ نمبر63صفحہ7پر )

۔ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے مشکل فیصلے لینا پڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سروراور صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کی قیادت پر جس اعتما د کا اظہار کیا ہے۔اس پر پورا اتریں گے۔مشکل فیصلے لینے پر سیاسی مخالفت کا سامنا ہے لیکن کوئی بھی مصلحت قانون کی حکمرانی سے روک نہیں سکتی ہے۔سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ملک مشکلات کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا۔مشکلات سے نکلنے کے لئے مشکل فیصلے لینا ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی اور عوام کی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر