برُا دور ختم ‘ ملک میں ترقی کا نیا سفر شرو ع ‘ دوست محمد مزاری

برُا دور ختم ‘ ملک میں ترقی کا نیا سفر شرو ع ‘ دوست محمد مزاری

را جن پور(نا مہ نگا ر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ اب برے دن گئے اور اچھا وقت آنے والاہے ۔(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

آرام کا وقت گیا اوراب کام کرنے کا وقت آگیا۔ اب کام کام اور صرف کام ہوگا ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات خون پسینہ ایک کر کے کام کر رہی ہے۔ تمام وزراء کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس کو بہتر بنائیں تاکہ صوبے کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کے لئے کسی قسم کے مسائل درپیش نہ ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں اراکین پنجاب اسمبلی سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مفادعامہ کے لیے ریکارڈ قانون سازی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔مجھ سمیت تمام ممبران اسمبلی ملک کی بہتری اور عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ساتھ اور یکجا ہیں۔خوشی کی بات یہ ہے کہ تمام اراکین اسمبلی اجلاس میں بھرپور اور سنجیدگی سے حصہ لے رہے ہیں اوراسمبلی فلور پر اپنے اپنے حلقہ کے عوام کی نمائندگی احسن انداز سے کر رہے ہیں۔صوبے کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی قیمتی تجاویز سے بھی نواز رہے ہیں۔جس سے حکومت بھرپور طریقہ سے مستفید ہو رہی ہے۔ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں ہر شعبہ میں تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچیں گے۔جبکہ سابقہ حکومتوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو پسِ پردہ رکھتے ہوئے صرف لوٹ مار کو ترجیح دی۔پنجاب میں تعلیم، صحت ، فوری اور سستے انصاف اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے تیزی سے کام کیا جا رہاہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد وہ تبدیلی آئے گی جس کا خواب وزیراعظم عمران خان، پاکستان تحریک انصاف اور ہم پر اعتماد کرنے والے عوام نے دیکھا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر