زکریا یونیورسٹی ‘ واصف نعمان کیس 19 جنوری کو اہم اجلاس ‘ اسسٹنٹ پروفیسر کو بچانے کی کوششیں تیز ‘ ذرائع

زکریا یونیورسٹی ‘ واصف نعمان کیس 19 جنوری کو اہم اجلاس ‘ اسسٹنٹ پروفیسر کو ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر )ویڈیو جنسی سکینڈ ل اور طالبات کو بلیک میل و (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ہراساں کرنے میں ملوث بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے سینیڈیکیٹ اجلاس 19جنوری کو ہوگا جس میں صرف اور صرف واصف نعمان کا کیس رکھا جائے ۔ یونیورسٹی حلقوں کے مطابق یونیورسٹی کی شدید بدنامی کا باعث بننے والے بدکار اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ ہراسمنٹ کمیٹی کی طرف سے برطرفی کی سفارش پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور بد کردار اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کو معطل تک نہیں کیا گیا ۔ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری دیگر معاملات میں تو اپنا 16/3کا خصوصی اختیار استعمال کر ر ہے ہیں مگر اس سنگین معاملے میں وہ خاموش نظر آتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے مخصوص اساتذہ کے پریشر گروپ کی طرف سے متاثرہ طالبہ کو ہراساں و پریشان و بلیک میل کرکے اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کے حق میں بیان حلفی تحریر کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اس بارے میں رابطہ کرنے پر بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پروفیسر عمر فاروق زین نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ ہے ۔ سینیڈیکیٹ کا اجلاس صرف واصف نعمان کے خلاف کارروائی کے لئے ہو رہا ہے جس کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ پیڈا ایکٹ 2006کے تحت کارروائی کرکے اسے برطرف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر