میٹرو کرپشن کیس ‘ ملزم کی درخواست ضمانت پر 21 جنوری کو نیب سے ریکارڈ طلب

میٹرو کرپشن کیس ‘ ملزم کی درخواست ضمانت پر 21 جنوری کو نیب سے ریکارڈ طلب

ملتان (خبر نگار خصو صی )ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میٹرو بس کرپشن کے مقدمہ میں(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر 21 جنوری کو نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں کراچی کے رہائشی سید مسعود حسین نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ڈگری یافتہ انجینئر ہے اور 2 تعمیراتی کمپنیوں کا ڈائریکٹر ہے تاہم نیب ملتان نے کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام عائد کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے اور احتساب عدالت کے ذریعے جیل بھجوا دیا ہے جبکہ وہ بے قصور ہے اور اس کا کرپشن میں کوئی کردار نہ ہے۔

ریکارڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر