شہباز شریف سے بلدیاتی نمائندوں کی ملاقات ‘ حالات کا مقابلہ کرنیکا فیصلہ

شہباز شریف سے بلدیاتی نمائندوں کی ملاقات ‘ حالات کا مقابلہ کرنیکا فیصلہ

ملتان(سپیشل رپورٹر)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمارا مشکل وقت کٹ چکا ہے۔ اب اللہ خیر کرے گا۔حکومت سے جو ہوا اس نے ہمارے ساتھ کیا مگر نہ کرپشن کی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

تھی،نہ ثابت ہوئی ہے،نہ ثابت ہوگی۔ زندگی میں کبھی ایسامشکل وقت نہیں آیا مگر ہم گھبرائے نہیں۔ آپ لوگ بھی نہ گھبرائیں، ہم مشکل وقت میں آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے وفد سے قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں میئر ملتان چودھری نویدالحق ارائیں، میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، میئر بہاولپور عقیل انجم ہاشمی، میئر سرگودھا ملک اسلم نوید، میئرسیالکوٹ توحید اختر، میئر راولپنڈی سردار نسیم، چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ مظہر قیوم،چیئرمین ضلع کونسل گجرات چودھری علی تنویر، چیئرمین ضلع کونسل سیالکوٹ حناارشد وڑائچ،نارووال سے احمد اقبال، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوزیہ خالد وڑائچ،لودھراں سے راجن سلطان پیرزادہ، شیخوپورہ سے احمد عتیق انور، قصور سے رانا سکندر حیات، منڈی بہاء الدین سے غلام حسین بوسال،سرگودھا سے سردار آصف میکن اور چکوال سے طارق اعوان شریک تھے۔ملاقات میں شہباز شریف نے بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے تین کمیٹیاں تشکیل دیں۔ پہلی کمیٹی قومی اسمبلی میں رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں بلدیات کے حوالے سے معاملات کو دیکھے گی۔پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز شریف کی سربراہی میں کمیٹی معاملات کو دیکھے گی اور تیسری لیگل کمیٹی بنائی گئی جس میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے پرائیویٹ وکلا اور (ن) لیگ کے وکلا بلدیات کے حوالے سے قانونی مسائل مل کر حل کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر