ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں ‘ شہریوں کو سکتہ

ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں ‘ شہریوں کو سکتہ

ملتان (وقائع نگار)مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

روپے کی نقدی طلائی زیورات، اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے پولیس نیمقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ سے نامعلوم چور سمیع اللہ کی دوکان سے 92 ہزار روپے کی نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے حسین آگاہی رحیم پلازہ سے تصور عباس کا موبائل فون چوری ہو گیا تھانہ صدر کے علاقہ چاہ باغوالا سے مبشر حسین کی سائیکل چوری ہو گئی بی بلاک شاہ رکن عالم سے تحصیل عمران کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی نشتر ہسپتال کی تقریب سے تین موٹر سائیکل سواروں نے جھپٹا مار کر دو لیڈی ڈاکٹروں کے پرس چھین لیے اور فرار ہو گئیتھانہ راجہ رام کے علاقہ چاہ کنڈی والا میں تین مسلح ڈاکوو?ں نے موٹرسائیکل سوار دو بھائیوں فخر اعجاز اور سمل اعجاز سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوو?ں نے فائرنگ کرکے دونوں کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے مکہ ٹاؤن نیو ملتان کے علاقے سے نامعلوم چور محمد افضل کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئیدو موٹر سائیکل سواروں نے بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس آنے والی خاتون سے معصوم شاہ روڈ پر پرس چھین لیا جس میں 44000 زیورات اور موبائل فون موجود تھانواب پور روڈ پر رکشے سے اترنے والے ایک شخص سے موٹر سائیکل سواروں نے جھپٹا مار کر پرس چھینا اور فرار ہو گئے نیو ملتان سے زبیر کی موٹر سائیکل اور ٹی بلاک شاہ رکن عالم سے طاہر نامی شخص کی کار چوری ہو گئی قادرپورراں سے فاروق نامی شخص کے بھانہ سے چار لاکھ روپے کے مویشی چوری ہوگئے محلہ کیکر والا سے محمد آصف کی دکان سے ایک لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا چک3 ایم آر سے عمر حیات کے 36 ہزار روپے مالیت کے درخت چوری ہوگئے چاہ ہرو والا سے تین مسلح ڈاکو محمد عامر نامی شخص سے گن پوائنٹ پر آٹھ لاکھ روپے کی نقدی موٹرسائیکل موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے چک آر ایس شجاعباد سے محمد اقبال نامی شخص کی دوکان سے 2 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کا کپڑا چوری ہو گیا ڈیرہ اڈا چوک سے دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے محمد حسین سے دو موبائل فون جھپٹا مار کر چھینے اور فرار ہو گئے گارڈن ٹاون سے دو مسلح ڈاکو سلیمان نامی شخص کو روک کر اس سے گن پوائنٹ پر 20000 روپے کی نقدی دو موبائل فون اور دیگر دستاویزات چھین کر فرار ہو گئیحسن پروانہ کالونی سے نامعلوم ڈاکو صغراں بی بی نامی خاتون کے گھر سے 7 لاکھ روپے کی نقدی دو لاکھ روپے مالیت کا سونا چرا کر فرار ہو گئے پرانا شجاع آباد روڈ سے مزمل نامی شخص کا موبائل فون چوری ہو گیا سخی سلطان کالونی سورج میانی روڈ سے چھ مسلح ڈاکو ایک گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں

مزید : ملتان صفحہ آخر