اقوام متحدہ کے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا وزیراعظم یوتھ پروگرام میں معاونت کا اعلان

اقوام متحدہ کے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا وزیراعظم یوتھ پروگرام میں معاونت ...

اسلام آباد(آئی این پی ) نیویارک میں اقوام متحدہ کے کا ؤ نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور معاونت کااعلان کردیا، سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام 3لاکھ ڈالر کی لاگت سے شروع کیا جائیگا،عثمان ڈار نے کہا وفاقی(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

حکومت نے فاٹا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا،نوجوانوں کیلئے منصوبوں کی شروعات ہوچکی،مزیدخوشخبریاں سنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے فاٹا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم میں نیویارک کااقوام متحدہ کاکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پاکستان کی مدد کو تیار ہوگیا ، یواین اوسی ٹی نے وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور معاونت کا اعلان کردیا۔یو این حکام کی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی ، جس میں پاک فوج کے اعلی حکام، یواین ڈی پی، انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے حکام شریک ہوئے۔ملاقات میں فاٹاکے نوجوانوں کیلئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سکل ڈیولپمنٹ پروگرام 3لاکھ ڈالر کی لاگت سے شروع کیا جائیگا جبکہ مارچ سے فاٹا کی 7ایجنسیز کے نوجوانوں کے لئے پروگرام لانچ کرنے پر اتفاق کیا۔معاون خصوصی نے کہا وفاقی حکومت نے فاٹاکے نوجوانوں کوبااختیاربنانے کااصولی فیصلہ کرلیا، فاٹاکے نوجوانوں کوپروگرام میں شامل کیاجائیگا، مزیدانٹرنیشنل ڈونرایجنسیزکوپاکستان میں لانیکی کوشش کررہے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سینوجوانوں کی معاونت وفاقی حکومت کی کامیابی ہے، نوجوانوں کیلئے منصوبوں کی شروعات ہوچکی،مزیدخوشخبریاں سنائیں گے، چین نے بھی سرکاری سطح پر نوجوانوں کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا۔

عثمان ڈار

مزید : ملتان صفحہ آخر