نواب پور روڈ کی تعمیر میں کرپشن ‘ سابق ہائی وے افسر کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

نواب پور روڈ کی تعمیر میں کرپشن ‘ سابق ہائی وے افسر کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ ...

ملتان (خبر نگار خصو صی ) سینئر سول جج ملتان نے جعلی فرد ملکیت بناکر نواب روڈ کی تعمیر میں کروڑوں کی کرپشن کے مقدمہ میں ملوث سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر پنجاب ہائی وے کا 3 روزہ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس تھانہ اینٹی کرپشن کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی کرپشن کے مطابق چند روز قبل بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے رہائشی محمد ظفر نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو درخواست دی تھی کہ سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر پنجاب ہائی وے ملتان طاہر بوٹا نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملی بھگت کر کے ان کی زمین کی جعلی فرد ملکیت بنائی اور ان کا رقبہ ظاہر کر کے سرکاری خزانے سے شاہد حسین کے نام 63 لاکھ 79ہزار 514روپے جبکہ ابرار حسین کے نام سے56 لاکھ73 ہزار514 روپے کی ادائیگیاں کروائی ہیں اور اس طرح ملزم نے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ اینٹی کرپشن ملتان نے بعد از انکوائری اور ریکارڈ کی پڑتال کرنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزم طاہر بوٹا جو کہ ان دنوں سب رجسٹرار بہاوپور تعینات ہے کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم سے تفتیش اور برآمدگی کرنا باقی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر