تبدیلی سرکار عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ‘ پیپلز پارٹی

تبدیلی سرکار عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ‘ پیپلز پارٹی

ملتان (سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کے صدر ، سابق گورنر پنجاب(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

مخدوم سید احمد محمود ، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سیکریٹری اطلاعات عامہ نفیس احمد انصاری، ضلعی جنرل سیکریٹری راؤ ساجد علی ، سیکریٹری اطلاعات و ترجمان جنوبی پنجاب چوہدری محمد یسین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے چھ ماہ کی ناکامیاں چھپانے کے لئے حکمران ٹولے نے ملک میں انتشار کی سیاست شروع کردی ہے بھکاری حکمرانوں نے قوم ملک کو سوائے مایوسی کے اور کچھ نہیں دیا ڈبو چوہدری ملک میں انتشار پھیلانے کی جڑ ہے جو کسی غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کر رہا ہے سندھ حکومت گرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر