اڈامتی تل ڈاکوؤں کی مزاحمت پر فائرنگ میٹر انسپکٹر میپکو ہسپتال میں جاں بحق

اڈامتی تل ڈاکوؤں کی مزاحمت پر فائرنگ میٹر انسپکٹر میپکو ہسپتال میں جاں بحق

ملتان ( سٹاف رپورٹر )مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا میپکو کا بہادر میٹر انسپکٹر زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ بتایاگیا ہے کہ چند روز قبل متی تل اڈہ کے قریب ڈاکو ایک گھر (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن کے میٹر انسپکٹر ملک وزیر اور دیگر افراد نے مزاحمت کی اور گھیرا ڈال کو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا جنہوں نے فائرنگ کردی جس سے 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ میٹر انسپکٹر ملک وزیر زخمی ہو گیا جسے نجی ہسپتال داخل کرایا گیا مگر گزشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ‘ مقتول شوگر کا مریض تھا جس کی وفات کی اطلاع ملتے ہی اس کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ اہل علاقہ بھی اس بہادر کی موت پر اشکبار ہو گئے ۔ بڑی تعداد میں میپکو ملازمین ہسپتال اور مرحوم کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ۔ملک وزیر کی نماز جنازہ آج دن 11بجے ان کی رہائش گاہ کے قریب ادا کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر