شہریوں کوسہولیات کی فراہمی ترجیح ‘ اطہر یوسف

شہریوں کوسہولیات کی فراہمی ترجیح ‘ اطہر یوسف

کبیروالا(نامہ نگار)شہری مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل رہے گی(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

، صحت و صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقداما ت اٹھائے جائیں گے ،مسائل کے حل کے لئے شہریوں کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا ، ان خیالا ت کا اظہار نو منتخب چیئر مین میو نسپل کمیٹی اطہر یوسف خان بھٹہ نے میڈیا سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا انہوں کہا کہ بحثیت چیئر مین انکا انتخاب انکے لئے ایک اعزاز سے کم نہ ہے ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی اور انکے مسائل کا حل انکی اولین ترجیح میں شامل ہے ،انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے شہریوں ،تاجروں کو انکا ہاتھ بٹانا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو دستیاب وسائل سے ہر ممکن سہولیا ت فراہم کر نے کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائیگی اور شہر کی خوبصورتی کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائیگی،اس موقع پر سابق وائس چیئر مین مہر مزمل علی چدھرڑ، حاجی محمد حسین بھٹی ،سیکرٹری جنرل تاجت دوست گروپ چوہدری اختر جلال نعیم سمیت دیگر علاقہ معززین بھی مو جود تھے۔

اولین ترجیح

مزید : ملتان صفحہ آخر