ڈیرہ ‘ کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 21 پلازے ‘ عمارتیں سیل ‘ آپریشن تیز

ڈیرہ ‘ کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 21 پلازے ‘ عمارتیں سیل ‘ آپریشن تیز

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہار کی ہدایت میونسپل کارپوریشن نے کارروائی کرتے ہوئے کمرشل فیس کی عدم ادائیگی اور غیر قانونی تعمیر(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

پر تین میرج ہال سمیت 21 پلازوں و عمارتوں کو سیل کردیا ہے۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد ارشدکے مراسلہ کے مطابق جن عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں پنک روز میرج ہال مانکہ کینال روڈ پل ڈاٹ ، المائدہ میرج ہال شاہ سکندر روڈ ، ڈائمنڈ کیسل میرج ہال شاہ سکندر روڈ ، العزیز آئس بار مسلم ٹاون ، چوک چورہٹہ کے بچو لائٹ ہاوس ، حمید کہوڑ ، احمد علی ڈکھنہ ، احمد بخش ، حاجی محمد کہوڑ ، اکرم خان مستوئی ، دلمراد خان جیانی ، عرفان لاشاری ، عمر گجر ، اظہر میرانی ، اللہ ڈتہ ، فیض محمد مستوئی ، عبدالعزیز ، صائم ٹیلرز اور اللہ وسایا کلیری کی عمارتوں کو سیل کیاگیا. اسی طرح بلاک 25کے حاجی ذوالفقار اور بلاک ٹی کے محمد جاوید کی عمارتوں کو فیس جمع نہ ہونے پر میونسپل کارپوریشن کی پلاننگ برانچ نے ریڈر سرکل آفیسر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ہمراہ کمرشل عمارتوں کو سیل کیا ہے ۔

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر