خود ساختہ جرگہ ‘ بھاری جرمانہ ‘ کاشتکار کا حکم ماننے سے انکار ‘ وڈیرامشتعل ‘ غریب پر حملہ

خود ساختہ جرگہ ‘ بھاری جرمانہ ‘ کاشتکار کا حکم ماننے سے انکار ‘ وڈیرامشتعل ...

ڈہرکی(نامہ نگار) ڈہرکی کے قریبی گاؤں جھنگل ملک کے بااثروڈیرے لونگ ملک(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

نے 50سالہ خاتون ولائتاں سے کاشتکار محمدرمضا ن ملک پرکارو کاری کا الزام لگا کر خود ساختہ جرگہ کرکے لاکھوں روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا فرمان جاری کردیا ہے جس پررمضان ملک نے الزا م کو جھوٹا قراردیکر جرگہ کی رقم دینے سے انکارکردیا تووڈیرے نے اسے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر جاتے ہوئے راستہ میں حملہ کرکے قتل کرنے کی کو شش کی شورمچا نے پر لوگ جمع ہوکراسکی جان بچائی اور اس دوران اسکا بھائی شعبان ملک بھی موقع پرپہنچ گیا جس نے اپنے زخمی ہونے والے بھا ئی کو ہسپتا ل پہنچایا ‘ اسکے بھائی نے صحافیوں کو بتایا کہ وڈیرہ جھوٹا الزام لگا کر ہم سے لاکھوں روپے ہتھیاناچاہتا ہے ہمارے جرگہ نہ ماننے پر وڈیرہ اور اسکے ساتھیوں نے گھرآتے ہوئے راستہ میں مجھ پر حملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی لیکن علاقہ مکینوں نے میری زندگی بچالی ہے انہوں کہا کہ حملہ آور وڈیرے کے ساتھیوں میں نورمحمدملک،والی ڈنو،مہراب، وڈن ملک،حاجی ملک اوردیگربھی شامل تھے متاثرین نے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر