بہاولپور :سائبر کرائم میں اضافہ موبائل کمپنی اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکلوانے کا انکشاف

بہاولپور :سائبر کرائم میں اضافہ موبائل کمپنی اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکلوانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ) بہاول پورمیں سائبرکرائم کی وارداتوں میں اضافہ‘ موبائل کمپنی کے اکاونٹ سے لاکھوں روپے نکلوالئے گئے‘ کاشف جنرل سٹور سے 1 لاکھ 71 ہزار(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

روپے ‘ ماشااللہ موبائل شاہی بازار سے 80 ہزار ‘ اے ڈی پی سی اولاری اڈہ بہاول پورسے 45 ہزار‘ جانوموبائل شاہدرہ چوک سے 17 ہزار روپے ‘ فیضان پی سی او چوک شاہدرہ سے 3 ہزار کی رقم فراڈ کرکے نکلوالی گئی۔‘ تفصیل کے مطابق بہاول پورکے شہری عارف صفدر نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میری لاری اڈہ پرکاشف جنرل سٹورہے گذشتہ دنوں jaz موبائل کمپنی کے ریٹیلرزسم اکاونٹ سے ایک لاکھ 71 ہزارروپے نکلوالئے گئے جب ہیلپ لائن سے معلوم کیاگیاتومعلوم ہوا کہ الصبح ساڑھے سات تا ساڑھے آٹھ بجے کے قریب رقم نکلوائی گئی جبکہ اس وقت دکان ہی بند ہوتی ہے اس پرجب میں مذکورہ موبائل کمپنی کے مینجر عدنان پراچہ سے رابطہ کیاتواس نے تسلیم کیا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کے ساتھ فراڈ ہواہے ہم کمپنی کے ایس اوپی کے تحت آپ کو رقم واپس دلانے کاوعدہ کرتے ہیں لیکن کئی روز گزرنے کے باوجود اب موبائل کمپنی رقم واپس کرنے سے گریزاں ہیں شہری عارف صفدرنے بتایا کہ ماشااللہ موبائل شاہی بازار سے 80 ہزار ‘ اے ڈی پی سی اولاری اڈہ بہاول پورسے 45 ہزار‘ جانوموبائل شاہدرہ چوک سے 17 ہزار روپے ‘ فیضان پی سی او چوک شاہدرہ سے 3 ہزار کی رقم فراڈ کرکے نکلوالی گئی انہوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار‘ کمشنر بہاول پور‘ ڈی سی بہاول پور ‘ڈی پی او بہاول پور سے فوری نوٹس لینے اورکاروائی کامطالبہ کیاہے۔
موبائل کمپنی