ملک کو غیر جمہوری طرز کیجانب لیجانیکی کوشش خطرناک ‘ زبیدہ راؤ

ملک کو غیر جمہوری طرز کیجانب لیجانیکی کوشش خطرناک ‘ زبیدہ راؤ

کبیروالا(نامہ نگار)اپوزیشن اتحاد جمہوریت کے استحکام کا ضامن ثابت ہو(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

گا، ملک کو’’ عمرانی‘‘ ریاست بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی،حکمران پاکستان کے اسلامی تشخص کو نقصان پہنچارہے ہیں، میاں برادران کی مقبو لیت سے ’’نالاں‘‘حکمران لیگی قیادت کے خلاف نئے ریفرنسز دائر کررہے ہیں ، حکمرانوں کامسلم لیگ کو ختم کر نے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا، ملک کو غیر جمہوری طرز کی جانب لے جانے کی کوششیں خطرناک ثابت ہوں گی، حکومت چند ماہ کی مہمان ہے،ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ کی صوبائی راہنماء،رکن ضلع کونسل محتر مہ زبیدہ راؤ نے اپنی رہائشگا ہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قیام جمہوری انداز اختیار کر کے عمل میں آیا مگر مو جودہ نااہل سے’’سیلیکٹڈ‘‘ حکمران ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے میں لگے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد سے نہ صرف ملک پر آمریت مسلط کر نے کی سازشوں کا تدارک ہوگا بلکہ جمہوری عمل کی روانی پر یقینی ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر