جنوبی پنجاب ‘ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی نئی تنظیم کا اعلان

جنوبی پنجاب ‘ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی نئی تنظیم کا اعلان

بہاول پور(بیورورپورٹ)صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

احمد محمود نے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق مسرت وہاب ملک کو ضلع صدر شعبہ خواتین حسینہ ممتاز کو جنرل سیکرٹری اور سماء سیال کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے کوارڈینیٹر عبدالقادر شاہین نے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاولپور کے جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات بہاول پور ملک شاہ محمد چنڑ کے ہمراہ اپنے ہاتھوں سے نوٹیفکیشن کی کاپی مسرت وہاب ملک کے حوالے کی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کہاکہ یہ نئی تنظیم چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود،شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی صدر شازیہ عابد ایڈووکیٹ ایم پی اے اور ضلع صدر شاہ رخ ملک سابق ایم پی اے کے اعتماد پر پورا اترے گی اور مقامی سطح پر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کو متحرک کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر