اراضی تنازعہ پر بڑے نے چھوٹا بھائی مار ڈالا ،حادثات میں7افراد جاں بحق ،لڑکی کی خودکشی لاش برآمد

اراضی تنازعہ پر بڑے نے چھوٹا بھائی مار ڈالا ،حادثات میں7افراد جاں بحق ،لڑکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی ،راجن پور ‘ خانیوال ‘ صادق آباد ‘ روجھان ‘ کرمپور ‘ وہاڑی ‘ ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ پاکستان ) اراضی تنازعہ پر بڑے نے چھوٹے بھائی کو مار ڈالا ‘ حادثات میں 7 افراد جاں بحق ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق خون سفید ہوگیا زرعی اراضی کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کرکے بے دردی سے قتل کر کے فرارہوگیاپولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گھرمیں کہرام مچ گیا اہلخانہ غم شددت سے نڈھال مقدمہ درج نہ ہوسکا قاتل جلد گرفتارہوگا پولیس ۔تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے قریبی گاؤں عثمان چاچڑمیں زرعی اراضی کے تنازع پربڑے بھائی شبیر احمد چاچڑ نے اپنے چھوٹے بھائی شعبان چاچڑکوفائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کرنے کے بعدفرارہوگیا واقع کی اطلاع ملنے پولیس نے پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدورثا کے حوالے کردی ہے نوجوان کی لاش پہنچنے پرگھرمیں کہرام اہلخانہ شدت غم سے نڈھال پورے گاؤں میں سوگ کی فضا چھا گئی تاہم آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کوجلد گرفتارکرلیا جائے گا ۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق راجن پور میں گذشتہ روزانڈس ہائی وے پر 5ٹریفک حادثات رونماء ہوئے جس میں 3افراد جاں بحق جبکہ 34کے قریب زخمی ہوگئے پہلا حادثہ سردار جگن خان دریشک پمپ کے قریب پیش آیا کہ ضلع بونیر سے کراچی جا نے والی مسافر بس انڈس ہائی وے پراُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں 2 مسافر موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ 18 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اس طرح دوسرا حادثہ روجہان شمس آباد کے قریب پیش آیا جہاں بس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر کے نتیجہ میں ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا اس طرح کراچی سے پشاور جانے والی ایک اور مسافر کوچ روڈسے سلپ کر نیچے جاگری جس کے نتیجہ میں آٹھ مسافر زخمی ہوگئے انڈس ہائی وے اور رابطہ سڑکات پر چار مختلف حادثات میں موٹرسائیکل سوار وں کے موٹرسائیکل سلپ ہونے سے سوار زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیموں نے ہسپتالوں میں منتقل کیا راجن پور کے عوامی وشہری حلقوں نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر راجن پور تاڈی جی خان انڈس ہائی وے کوفوری طور پریکطرفہ کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق مزدا کی چھت پر بیٹھا25سالہ نوجوان انڈر پاس میں پھنس کر جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ریلوے انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا شہر کا مین داخلی ریلوے پھاٹک نمبر 214 کو مینٹیننس کی آڑ میں بند کردیا اور پھاٹک سے ملحقہ ریلوے انڈر پاس سے مزدا بس گزرتے وقت گاڑی کی چھت پر بیٹھا 25 سالہ نوجوان ابو بکر سکنہ مظفر گڑھ ریلوے انڈر پاس میں پھنس کر جاں بحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ نے بڑی مشکل کیساتھ باڈی کو کاٹ کر جاں بحق شخص کو نکالاذرائع کے مطابق مزدا کبیروالا کے نجی مدرسے کے طالبعلموں کو لیکر بزرگ عالم دین مولانا عباس اختر کی وفات پر ان کی نماز جنازہ ریلوے گراؤنڈ میں ادا کرکے واپس کبیروالا جارہا تھا متعلقہ پولیس تھانہ کہنہ نے مزدا ڈرائیور کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق احمدپور لمہ کے قریب بستی جھلن میں ٹیویل کا کنیکشن کاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے سے واپڈہ اہلکار نوجوان جاں بحق ،تفصیل کے مطابق واپڈہ اہلکار نوجوان محمد انس SDOواپڈہ سب ڈویزن کی ہدایت پر بستی جھلن میں ٹیویل کا کنیکشن کاٹ رہاتھا کہ اسی دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا واپڈہ زرایع کے مطابق جاں بحق ہونے والے محمد انس کے پاس کام اور کنیکشن کاٹنے کے دوران سیفٹی سہولیات میسر نہیں تھی ۔نوٹ اس خبر کے ساتھ : تصویر بھی ارسال کردی ہے۔روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق انڈس ہائی وئے پر مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تعصادم ایک شخص جاں بحق دو خواتین سمیت تین شخص زخمی تفصیل کے مطابق انڈس ہائی وئے پر کراچی سے ڈیرہ غازی خان جاتے ہوئے انڈس ہائی وئے کاٹن فیکٹری کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گء جس سے ٹریکٹر ٹرالی کا ڈارئیور علی نواز موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی کجلا خان اور مسافر کوچ کی دو خواتین زرینہ مائی اور آفشہ بی بی زخمی ہوگء اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گء اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق قومی شاہرہ پرایک تیز رفتامسافرکوچ اور کارکے درمیان تصادم ہوگیا جسکے نتیجہ میں گمبٹ شہرکارہائشی کارسوارمحمدشہمیرموقع پر ہی جاں بحق ہوگیاپولیس نے پوسٹ مارتم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اورمسافرکوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیورجائے حادثہ سے فرارہوگیا دوسری جانب گنے سے لدی ہوئی ٹریکٹرٹرالی روڈ کنارے کھڑی کارکے اوپرالٹ گئی کارمیں سوار تمام افرا دمعجزانہ طورپربچ گئے بتایا جارہا ہے کہ کار میں سوار لوگ چائے پینے کیلئے کار سے اترکرہوٹل کی طرف جارہے تھے تواس وقت یہ حادثہ پیش آیا ۔کرم پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق روڈ پر کھڑے ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل میں تصادم میاں بیوی شدید زخمی ۔ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی پہنچایا۔تفصیل کے مطابق وہاڑی روڈ پر مکئی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کھڑی تھی کہ کار اور موٹر سائیکل کراس کرتے ہوئے آمنے سامنے ٹکرا گئے ۔ جس سے موٹر سائیکل سوار چک نمبر 101/WBکے رہائشی میاں بیوی صابر علی اور ساجدہ پروین زخمی ہو گئے ۔جنہیں فوری ریسکیو 1122نے طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی شفٹ کر دیا گیا ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق سی بلاک کباڑ والی گلی میں 35سالہ شخص کی نعش برآمد، ریسکیو ٹیم نے نعش شناخت کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی تفصیل کے مطابق علی الصبح سی بلاک کباڑ والی گلی میں سڑک پر 35سالہ شخص کی نعش ملی ریسکیو زرائع کے مطابق نعش کی شناخت عثمان عرف شانی کے نام سے ہوئی ورثا ء نے موقع پر پہنچ کر نعش وصول کر لی ۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کالا پتھر پی کر خودکشی کرنے والی شادی شدہ لڑکی کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے،ورثاء کا علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے کاروائی نہ کروانے کا بیان قلمبند،لڑکی نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک،تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک 132دس آر کی رہائشی شادی شدہ لڑکی نازیہ نے گھریلوجھگڑے پر کالاپتھر پی کر خودکشی کرلی تھی،پولیس نے لاش قبضہ میں لی،ورثاء کی طرف سے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے قانونی کاروائی نہ کروانے کے بیانا ت پر لاش ورثاء کے حوالے کی گئی،نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔