لیاقت پور ‘ فیڈر ٹیچرز کی تنخواہیں 8 ماہ سے بند ‘ گھروں میں فاقے ‘ صورتحال سنگین
ترنڈہ محمدپناہ (نمائندہ پاکستان) قومی کمیشن برائے انسا نی ترقی کے زیر اہتمام(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
چلنے والے فیڈر سکولوں میں تعینات درجنوں اساتذہ کو گزشتہ 8ماہ سے تن خواہیں جاری نہیں کی گئیں ۔چوہدری محمد امین ،غلام محمد ،اظہر سعید سعیدی ،سید مظہر شاہ ،عبدالحمید ،محمد اقبال ،سید طیب غوث شاہ ،صادق حسین ودیگر نے بتایا ہے کہ ہمارا معمولی اعزازیہ محض 8ہزار مقرر ہے او روہ بھی ہمیں گزشتہ 8ماہ سے نہیں دیا جارہا ۔جس کی وجہ سے دکانداروں نے ہمیں ادھار سودا دینا بند کردیا ہے اور ہمارے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے انہوں نے این سی ایچ ڈی کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری تن خواہیں فوری چلت کی جائیں ۔
فاقے