عوام کو بہترین طبی ‘ تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ‘ چوہدری آصف مجید
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید نے کہا ہے کہ عوام کو بہترین طبی اور(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
تعلیمی سہولیات فراہم کرنا پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی رہنما بادشاہ خان کی قیادت میں چوک پٹھانستان اور مستان شاہ کے عمائدین کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ پسے ہوئے طبقات کو ریلیف پہنچانے پر مرکوز ہے عام آدمی کے مسائل کے حل سے ہی ملک ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں شہریوں سے جو وعدے کیے ان کی مکمل پاسداری کریں اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اس موقع پر وفود نے چوہدری آصف مجید سے ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بتائے جنہیں انہوں نے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر چوہدری ظہور گجر، شمیل مرزا، آصف غنی، رانا ندیم، چوہدری اکبر، عبداللہ سبحان، زاہد سولنگی، محمد فیصل، چوہدری جاوید اختر ، صابر پہلوان، عابد خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
آصف مجید