شیر گڑھ ،بچہ ریڑھی تلے آکر جاں بحق
شیرگڑھ (نامہ نگار )ہاتھیان غریب آباد میں معصوم بچہ اپنے گھر کے سامنے بنٹے (بلوری)کھیلنے میں مصروف تھے کہ سبزی بیچنے والے گاڑی کے نیچے آنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام ہاتھیان غریب آباد میں سات سالہ محمد ولد مشتاق احمد اپنے گھر کے سامنے دوستوں کے ساتھ بنٹے(بلوری) کھیلنے میں مصروف تھے کہ وہاں سبزی فروخت کرنے والی گاڑی آگئی اس دوران ایک بنٹا گاڑی کے نیچے چلا گیاجس کو نکالنے کے لئے محمد ولد مشتاق گاڑی کے نیچے گیا اس دوران گاڑی پیچھے کی طرف روانہ ہوگئی اور گاڑی کا ٹائرمعصوم بچے محمد کے سر پر چڑھ گیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا بعد ازاں بچے کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا