ضمنی بجٹ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مولانا عطاء الرحمان

ضمنی بجٹ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مولانا عطاء الرحمان

مردان (بیورورپورٹ ) جمعیت علماء اسلام ف خیبر پختونخواہ سینئر نائب امیر سینیٹر مولانا عطا ء الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جو ضمنی بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے یہ اس حکومت کے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس بجٹ میں غریب عوام کے اوپر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی سازش تیار کی جارہی ہے غریب عوام کا فاقوں پر مجبور کرنے کا منصوبہ ہے موجودہ حکومت جو کہ بری طرح ناکام ہے گزشتہ پانچ مہینوں سے روزانہ پندرہ ارب روپے قرضہ لیتے ہیں اور نے سوچھے سمجھے خرچ کرتے ہیں یہ قرض پاکستانی عوام کے سر پر بڑھ رہا ہے اور اس بوجھ تلے غریب عوام سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاگئی میں مولانا تاج الامین جبل کے بھائی کے تعزیتی موقع پر کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جے یو آئی ضلع مردان کے امیر سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ الحدیث مولانا محمد قاسم ،مولانا امانت شاہ حقانی ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین اور حافظ فضل الرحمان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ سند ھ حکومت کے خلاف وفاقی حکومت سازش کررہی ہے اور وزیر اعلیٰ کا نام ای سی ایل میں ڈال رہے ہیں تو وفاقی حکومت اسی طرح خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر پرویز خٹک کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے۔انہوں نے کہا کہ 27جنوری ڈیرہ اسماعیل خان میں ملی مارچ منعقد ہوگا جو کہ ملک کی تاریخ میں ایک عہد ساز مارچ ہوگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر