ڈیرہ ،ژوب اڈاکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ڈیرہ ،ژوب اڈاکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ژوب اڈاکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی‘ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے فوری طورپر موقع پرپہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122کے میڈیا کوارڈنیٹراعزازمحمودکی جاری رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ژوب اڈا کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے بلخ جان نامی شخص عمر 23سال سکنہ وزیرستان زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع پرفوری طورپرریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کردیا۔