تیمرگرہ ،واپڈا کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد ،19 جنوری کو ہوگا
تیمرگرہ (بیورورپورٹ)دیرلوئرمیں واپڈا صارفین کی مشکلات ومسائل حل کرنے کیلئے 19جنوری بروز ہفتہ گیارہ بجے ایکسین واپڈا کے دفتر میں کھلی کچہری منعقد ہوگی جسمیں واپڈا کے ذمہ داران شرکت کرینگے اس سلسلے میں واپڈا ایکسین دیرلوئر سہیل خان نے بتایا کہ واپڈا صارفین کی مسائل ومشکلات جاننے کیلئے19جنوری کو کھلی کچہری منعقد ہوگی جسمیں عوام اپنی شرکت یقینی بنائیں کھلی کچہری میں واپڈا کے اعلیٰ آفسران شرکت کرینگے اور کھلی کچہری میں واپڈا افسران صارفین کے درخواستوں پر فوری احکامات جاری کرینگے۔۔۔