بیلا روس کے ساتھ حکومتی وعوامی رابطے پڑھائے جائینگے ،محب اللہ خان

بیلا روس کے ساتھ حکومتی وعوامی رابطے پڑھائے جائینگے ،محب اللہ خان

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت ،لائیو سٹاک ،ماہی پروری اورامدادباہمی محب اللہ خان نے کہاہے کہ پاکستان اوربیلاروس کے درمیان باہمی تعلقات بڑھانے اور شعبہ زراعت و لائیو سٹاک میں بیلاروس کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے صوبائی حکومت پوری طرح سے پرعزم ہے اور اس سلسلہ میں امکانات کاجائزہ لے کر تعاون کی راہیں تلاش کی جائیں گی حکومت اگلے پانچ سال کے دوران زرعی خودکفالت کی منزل حاصل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی وہ اپنے دفتر پشاور میں بیلاروس میں پاکستانی کمیونٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمان سہیل کے ساتھ بات چیت کررہے تھے اس موقع پر سیکرٹر ی زراعت اسرارخان اور ڈی جی لائیوسٹاک ڈاکٹرشیر محمدبھی موجود تھے محب اللہ خان نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبہ میں اگلے پانچ سال کے دوران انقلابی اقدامات کے ذریعے جلد ہی ترقی وخوشحالی کاسفرکامیابی کے ساتھ ہمکنار کریں گے اس سلسلہ میں دیگرممالک کے تجربات سے ہرصورت استفاد ہ کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ کرپش اور بدانتظامی کے ناسور پر قابو پالیاگیاہے اوراب شفافیت کاسفر تیزی کے ساتھ مکمل کیاجائیگا بیلاروس کے ساتھ حکومتی و عوامی رابطے بھی بڑھائے جائیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر