جرائم کی روک تھا م ،ہوائی فائرنگ کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے،محمد علی خان

جرائم کی روک تھا م ،ہوائی فائرنگ کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورو رپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان نے پولیس افسروں پر زور دیا ہے کہ جرائم کی روک تھام ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے اور عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وہ ریجن کے ڈی پی اوز کے کرائم اجلاس سے خطاب کررہے تھے ڈی آئی جی نے کہا کہ عوام کی عزت نفس کا خاص خیال ، ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور کرایہ دار ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے و الوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری تمام کاروائیاں مزید تیز کی جائے۔ محمد علی خان نے کہا پولیس ایکسس سروس، ڈی آر سی اور پولیس اسسٹنس لائنز میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں اور سرچ اینڈ سٹرایک آپریشنز میں شریف شہریوں کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے۔ اعلیٰ سطحی کرائم اجلاس میں ڈی پی او مردان سجاد خان، ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان ، ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی، ڈی پی او نوشہر ہ کیپٹن (ر) منصور امان، ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نزیر خان، ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ افتخار شاہ ، ایس پی انوسٹی گیشن صوابی محمد آیاز اور تمام سرکل ایس ڈی پی اوز نے میں شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کے والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی مردان کو بتایا گیا کہ مجرمان اشتہاری کے خلاف جاری کمپین میں چارسدہ پولیس نے392، مردان 354 ، صوابی 182، چارسدہ پولیس نے 145ملزمان گرفتار کئے۔ اسی طرح ہوائی فائرنگ کے خلاف جاری مہم میں دسمبرکے دوران مردان پولیس نے 134,چارسدہ پولیس نے 124، صوابی 110، اور نوشہرہ پولیس نے 18افراد گرفتار کئے۔ کمسن ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کے خلاف جاری کمپین میں مردان نے 1158، صوابی 1164، نوشہرہ 743اورچارسدہ ٹریفک وارڈن پولیس نے 533افراد کو جرمانہ کرکے 25لاکھ سرکاری خزانے میں جمع کروائے ۔