مردان ،ساگر حج اینڈ عمرہ سروسز کے زیر اہتمام فری ویزہ قرعہ اندازی

مردان ،ساگر حج اینڈ عمرہ سروسز کے زیر اہتمام فری ویزہ قرعہ اندازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورو رپورٹ) ساگر حج اینڈ عمرہ سروسز کے زیر اہتمام فری ویزہ قرعہ اندازی کے سلسلے میں ایک خصوصی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث اور جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم تھے اس موقع پر دو ہزار افراد حافظ محمد سلیم ولد سراج سکنہ ارم کالونی اور مولانا محمد شاہد ولد محمود الحسن سکنہ نستہ کے نام قرعہ اندازی میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے نکلے جو کہ خوش قسمت قرار پائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث محمد قاسم نے کہاکہ حج اور عمرے کی سعادت حاصل کرناہر مسلمان کی خواہش اور آرزو ہوتی ہے لیکن بعض غربت اور کم دستی کے باعث ان فرائض کو پورا نہیں کرپاتے لہذا اس سلسلے میں ساگر حج سروسز اور دیگر منیجر حضرات ہی ان متوسط طبقے ،علماء کرام اور دین سے جڑے افراد کیلئے نیک کام کی ادائیگی کا سبب بنتے ہے جس کی اللہ تعالی کے نزدیک بڑا اجر وثواب ہوتا ہے آخر میں اُنہوں نے از خود قرعہ اندازی میں خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیا اس موقع پر ساگر حج اینڈ عمرہ سروسز کے ڈائریکٹر علی اصغر ناصر خان،حاجی غلام محمد ،محمد اسلام سماجی شخصیات مصور باچا،لیاقت حسین،ارشد خانعارف کمال شیخ اور مولانا قیصر الدین بھی موجود تھے۔