ٹانک بار ایسوسی ایشن کی وکلاء برادری اور ڈی پی او ٹانک کے مابین اختلافات کا خاتمہ

ٹانک بار ایسوسی ایشن کی وکلاء برادری اور ڈی پی او ٹانک کے مابین اختلافات کا ...

ٹانک (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ٹانک شاہ رخ علی خان ،سماجی تنظیموں،معززین علاقہ اور مقامی صحافیوں کی کوششوں سے ٹانک بار ایسوسی ایشن کی وکلاء برادری اور ڈی پی او ٹانک کے مابین قانون دان سید العظم ایڈوکیٹ کے قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر پیدا ہونے والے اختلافات ختم ہو گئے وکلاء برادری کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان وکلاء براردری اور ضلعی پولیس آفسیر کے درمیان جاری رسہ کشی کے خاتمہ کے لئے ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان،فتح شیر خان محسود ،علاقہ کے عمائدین اور سماجی تنطیموں کے عہدے داروں جن میں خطیب جا مع مسجد پیر سلیم شاہ پیر جہانگیر شاہ ،صنم گل تتور،فضل کریم تتور ،تحصیل نائب ناظم مولا عبد الرحمن ، اور مقامی صحافی شامل ہیں نے اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے اختلافات ختم کرا دئیے ہیں اسی حوالے سے وکلاء برادری کی طرف سے ٹانک بار میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سیشن جج ٹانک اورنگزیب خان،ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان ،ڈی پی او عارف خان ،ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل مروت ،سینئر سول جج فدا محمد،سینئر سول جج ایڈمن عصمت اللہ وزیر ،سول جج ٹو ریحان صمد ،مقامی صحافیوں سمیت مذکورہ اختلافات کو ختم کرانے میں کردار ادا کرنے والے معززین علاقہ اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر اور ممتاز قانون دان زاہد خان ایڈوکیٹ نے خطاب کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری اور ڈی پی او کے مابین جاری اختلافات کا خاتمہ اچھا اقدام ہے اور اس اختلافات کو ختم کرانے میں معززین علاقہ ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافیوں نے اہم کردار اداکیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان بھی خطاب کیا اور کہا کہ وکلاء برادری کا معاشرہ میں کردار بہت ہی اہمیت کا حامل ہے جس سے انکار ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ علاقہ میں وکلاء اور انتظامیہ لازم و ملزوم ہیں جنکا آپس میں گہراتعلق ہے او اوراس تعلق کو قائم رکھنے کے لئے ضلعی اور پولیس انتظامیہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے اختلافات کے خاتمہ کو علاقہ کے لئے نیک شگون قرار دیا۔۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر