دائررٹ میں جواب داخل نہ کرنے پر پیڈوپر10ہزار روپے جرمانہ عائد

دائررٹ میں جواب داخل نہ کرنے پر پیڈوپر10ہزار روپے جرمانہ عائد

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے پیڈوکے چیف فنانس آفیسر اخترچغتائی کی برطرفی کے خلاف دائررٹ میں جواب داخل نہ کرنے پر پیڈوپر10ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاجبکہ رٹ کی سماعت 24جنوری تک ملتوی کردی عدالت عالیہ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس قلندرعلی خان پرمشتمل بنچ نے قاضی جواداحسان اللہ کی وساطت سے دائررٹ کی سماعت کی رٹ میں موقف ا ختیار کیاگیاہے کہ مارچ2016ء میں پیڈو کے بورڈ آف ڈائریکٹرنے تین سال کے لئے درخواست گذار کی تقرری کی تاہم بعدازاں اسے سی ای او نے بورڈ کی منظوری کے بغیراس کی برطرفی کردی حالانکہ اس کااسے اختیار ہی نہ تھااس دوران پیڈو کے وکیل نے بتایاکہ کیس میں جواب داخل کرنے کے لئے اسے مہلت دی جائے جس پرجسٹس قیصررشید نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے اقدامات سے کیسزمیں تاخیرہوتی ہے اورپھرساراالزام عدالتوں پر عائد کردیاجاتاہے جس پرفاضل بنچ نے پیڈو کودس ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے اگلی پیشی پرجواب مانگ لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر