مامون خٹکی داؤدزئی میں پولیس چوکی کے قیام کیخلاف حکم امتناعی جاری

مامون خٹکی داؤدزئی میں پولیس چوکی کے قیام کیخلاف حکم امتناعی جاری

پشاور(نیوز رپورٹر ) پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید اورجسٹس روح الامین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بغیر قانونی کارروائی کے مامون خٹکی داؤدزئی میں پولیس چوکی کے قیام کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے جاوید مہمند ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر تاج محمد نامی شہری کی رٹ کی سماعت کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ وہ مامون خٹکی کا رہائشی ہے اور1997میں مذکورہ علاقے میں پولیس چوکی کی قیام کیلئے زمین حاصل کی تاہم ڈپٹی کمشنر نے دو ماہ بعد وہ انتقال منسوخ کردیا مگر اب دوبارہ بغیر کسی قانونی کارروائی کے اسی زمین کو معاوضہ کی ادائیگی کے بغیر پولیس چوکی کے قیام کیلئے استعمال کیاجارہاہے اس سلسلے میں پولیس حکام کو متعدد بار درخواست کی گئی کہ وہ درخواست گزار کو قانون کے تحت معاوضہ دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس پر عدالت نے مذکورہ زمین پر پولیس چوکی کی تعمیر روک دی اورسی سی پی اواورایس ایس پی آپریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر