سزاء موت پانے والے ملزم کی سزاء معطل ،فریقین کو نوٹس جاری

سزاء موت پانے والے ملزم کی سزاء معطل ،فریقین کو نوٹس جاری

پشاور(نیوز رپورٹر )پشاورہائی کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزاء موت پانے والے ملزم کی سزاء معطل کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردیاچیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اورجسٹس ناصرمحفوظ نے ابوبکرنامی ملزم کی رٹ کی سماعت کی دروان سماعت ملزم کی وکیل نے عدالت کوبتایاکہ اس موکل کو2010میں سیکورٹی فورسزنے گرفتارکیاتھااورحال ہی میں آرمی چیف نے اس کی پھانسی کی سزاء کی توثیق کی ہے حالانکہ ملٹری کورٹ 2015میں بنائے گئے ہیں اوران پریہ اطلاق نہیں ہوتااس کے ساتھ ساتھ اسے اپنی صفائی کاموقع بھی نہیں دیاگیا۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعدسزاء موت معطل کرتے ہوئے وزارت دفاع سے جواب مانگ لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر