جی آئی کے ٹوپی کی سلور جوبلی تقریب اختتام پذیر

جی آئی کے ٹوپی کی سلور جوبلی تقریب اختتام پذیر

صوابی( بیوروپورٹ)غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنا لوجی کے دو روزہ سلور جوبلی اس عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ ایجو کیشن ایکسی لینس کا سفر نئے جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رہے گا ۔ تفصیلات کے مطابق جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کے ایجو کیشن سفر کے پچیس سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ میں پہلے بیچ نے 1993میں داخلہ لیا اور پہلا کنوکیشن 1997کو ہوا انسٹی ٹیوٹ سے ابھی تک 4815بی ایس ، 420ایم ایس اور 65پی ایچ ڈیز طلبا و طالبات نے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ اب یہاں 2000طلباء و طالبات انجینئرنگ کے مختلف شعبوں اور منیجمنٹ سائنسز میں زیر تعلیم ہیں ۔ تقریبات میں جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ ایلو مینائی ایسو سی ایشن کے عہدیداران ، انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر جہانگیر بشر ، پرو ریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی ، پرو ریکٹر ایڈ من اینڈ فنانس حسن بصیر شیخ ، سابق ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ صادق ، ایلو مینائی ایسو سی ایشن کے صدر عر فان الحق چوہدری اور کئی ممالک اور پاکستا ن کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سابق طلباء و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔ تقریبات میں حصہ لینے والے اکیڈمک سٹاف سابق طلباء و طالبات نے انسٹی ٹیوٹ کے سابق صدر پاکستان مرحوم غلام اسحاق خان کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کر تے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ صادق نے کہا کہ سلور جوبلی واقعی ایک بہت بڑی تقریب تھی سابقہ طلباء و طالبات اور اکیڈمی سے مل کر بہت بڑی خوشی ہوئی۔ جہانگیر بشر نے کہا کہ ایلو مینائی ہمارے سفیر ہیں انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کو بھر پور سپورٹ کیا اور اکیڈمک پروگرامز کو مزید تقویت دینے میں کافی دلچسپی لی#

مزید : پشاورصفحہ آخر