پاکستان میں مقیم افغان سفیر شاکراللہ عاطف کا افغان وفد کے ہمراہ طورخم بارڈر کا دورہ

پاکستان میں مقیم افغان سفیر شاکراللہ عاطف کا افغان وفد کے ہمراہ طورخم بارڈر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع خیبر(بیورورپورٹ) پاکستان میں مقیم افغان سفیر شاکراللہ عاطف کا افغان وفد کے ہمراہ طورخم بارڈر کا دورہ ، پاک افغان بارڈر طورخم پر عسکری قیادت اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات، پاک افغان بارڈر طورخم پر افغان مسافروں کو سہولیات دی جائے ، افغان وفد کا مطالبہ سیکورٹی فورسز کی یقین دہانی پاکستان میں مقیم افغان سفیر شاکراللہ عاطف نے اپنے وفد کے ہمراہ پاک افغان بارڈر طورخم کا دورہ کیا افغان وفد نے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ان کا بھر پور استقبال کیا افغان وفد نے پاکستان کے سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا کہ پاک افغان بارڈر طورخم پر افغان مسافروں اور مریضوں کو خصوصی سہولیات دی جائے اور بالخصوص پاسپورٹ کلیرئنس عملے میں اضافہ کیا جائے اس موقع پر سیکورٹی فورسز نے ان کو یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ اس بارے میں پاکستانی وزارت داخلہ سے اس ضمن میں بات کرینگے اور ان کا یہ مطالبہ وزارت داخلہ کو ارسال کرینئگے واضح رہے کہ افغانی حکام براستہ روڈ آئے تھے جس کا مچئنی چیک پوسٹ پر استقبال کیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے