مردان ،قیمتی چوری شدہ گاڑیاں برآمد ،11 ملزمان گرفتار

مردان ،قیمتی چوری شدہ گاڑیاں برآمد ،11 ملزمان گرفتار

مردان(بیورو رپورٹ) انٹی کارلفٹنگ سیل نے لاکھوں روپے مالیت کی گیارہ قیمتی چوری شدہ گاڑیاں بر آمد کرکے گیارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا یہ گاڑیاں اسلام آباد،کراچی اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے چوری کی گئی تھی اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی پی او محمد سجاد خان نے بتایا کہ چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف مہم کے دوران انٹی کارلفٹنگ سیل نے دس دنوں کے دوران جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی وہیکل ویریفیکیشن سسٹم کے ذریعے چوری شدہ گاڑیوں کے حوالے سے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف تھانوں کے حدود میں ملک بھر کے اضلاع سے سرقہ شدہ 11گاڑیاں برآمدکی جن میں تین مہران سوزوکی ،سات ٹو ڈی XLI، اور ایک کلٹس شامل ہیں۔برآمد شدہ گاڑیوں کے متعلق صوبہ پنجاب، کراچی اور دیگر اضلاع کے متعلقہ تھانوں میں چوری کے ایف آئی آر درج ہیں ڈی پی او سجاد خان نے کہا کہ جرائم کی روک تھام امن امان کی بحالی اور دیگر انتظامی معاملات کے لئے وہیکل ویریفیکشن سسٹم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کوبروئے کا رلاتے ہوئے اس نئے نظام کے تحت تمام چوری شدہ گاڑیوں کا ریکارڈ تمام پولیس سٹیشنوں،پولیس پوسٹوں اور سنیپ چیکنگ پوائنٹس پر فراہم کردی گئی ہے ،پولیس چیک پوسٹوں ،ناکہ بندیوں پر تعینات عملہ گاڑیوں کی تصدیق آن لائن کرتا ہے ۔ ڈی پی اومردان نے واضح کیا کہ کسی کو بھی نقص امن کی اجازت ہر گزنہیں دی جائیگی غیر قانونی اور سماجی جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، قیام امن برقرار رکھنے کیلئے عوام پولیس کیساتھ تعاون جاری رکھیں اور مہذب شہری ہونے کا فریضہ ادا کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر