ضلع تورغرکاترقیاتی فنڈدوسرے ضلع کو منتقل کرنے کااقدام عدالت میں چیلنج
پشاور(نیوزرپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی لئیق محمدخان نے ضلع تورغرکاترقیاتی فنڈدوسرے ضلع کو منتقل کرنے کااقدام پشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے بابرخان یوسفزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ میں صوبائی حکومت کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ خیبرپختونخواحکومت نے ضلع تورغرکی ترقی کے لئے 22کروڑ روپے کاترقیاتی فنڈمختص کیاتاکہ وہاں پر ترقیاتی کام مکمل کرکے ضلع کی پسماندگی کو دورکیاجاسکے کیونکہ یہ ضلع کئی دہائیوں سے نظراندازہوتاہے اوراب بھی وہاں کی عوام بنیادی ضروریات اورسہولیات سے محروم ہیں اسی تناظرمیں صوبائی حکومت نے ضلع تورغرکی ترقی کے لئے220ملین روپے مختص کئے تاہم14دسمبر2018ء کو وزیراعلی سیکرٹریٹ سے ایک مراسلہ جاری ہواجس میں سپیشل ڈویلپمنٹل پیکج کافنڈدوسرے اضلاع کو منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی چونکہ درخواست گذار عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب ہواہے اس بناء اس فنڈکوبھی سیاست کی نذر کردیاگیاہے رٹ میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس پیکج کوتورغرکے عوام کے لئے ہی رکھاجائے رٹ میں چیف سیکرٹری ٗ سیکرٹری پی اینڈڈی ٗ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ٗ اورسیکرٹری ٹووزیراعلی کوفریق بنایاگیاہے ۔