کامیا ب ہونے والے ٹاؤن ون کونسل پشاور کے نو منتخب چار اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
پشا ور ( سٹی رپورٹر) حالیہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کامیا ب ہونے والے ٹاؤن ون کونسل پشاور کے نو منتخب چار اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے اسی سلسلے میں گذشتہ روز نائب ناظم وکنو نیئر محمدشعیب بنگش کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے چاروں اراکین سے حلف لیا نومنتخب چار ار اکین جس میں تحریک انصاف کے شاہ زیب یونین کونسل 17ٍ آسیہ وارڈ ، فقیر محمد یونین کونسل 9 پی ٹی آئی ، اے این پی کے زین اللہ صافی یونین کونسل 26 اوراے این پی کے بختیا ر احمد مہمند یونین کونسل 20 شامل ہیں نومنتخب ممبران نے کونسل کو باہمی تعاون سے چلانے اورعوامی مسائل حل کرنیکی یقین دہانی کرائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے چاروں ار اکین کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ نومنتخب اراکین بھی ٹاؤن کونسل ون کے دیگر اراکین کی طرح عوامی فلاح وبہبود کیلئے اپناکردار اداکرینگے اور یہ کہ ٹاؤن کونسل ون کے پلیٹ فارم سے اپنے یونین کونسل کے مسائل اجاگر کرینگے ، ناظم نے مزید کہاکہ انہوں نے اپنے تقریبا ساڑھے تین سالہ دور میں حز ب اختلاف اور اقتدار سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین کو ایک نظر دیکھا اور انکے ساتھ بھائی چارے والے روابط قائم رکھیں جس کی وجہ سے آئندہ بلدیاتی انتخابات جیت کر آنے والے اراکین ٹاؤن کونسل ون میں ہمار ی مثالیں دیتے ر ہیں گے ناظم نے کہاکہ وہ نومنتخب ٹاؤن ون کونسلروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اور انکے علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے اور ایسا خوبصورت پشاور شہر چھوڑ کرجائینگے جسے لوگ مدتوں یادرکھیں گے جس کے بعد کنو نیئر محمدشعیب بنگش نے ٹاؤن کونسل ون کا اجلاس اگلے منگل تک ملتوی کردئیے