سید نادر شاہ باچا شبقدر میڈیا سنٹر کے صدر منتخب
شبقدر( تحصیل رپورٹر) سال 2019 کے لیے شبقدر میدیا سنٹر کے کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ،سید نادر شاہ باچا صدر منتخب آفتاب احمد مہمند جنرل سیکرٹری جبکہ اخونزادہ محمد آیاز کو چیر مین منتخب کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق 15جنوری 2019شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں گو رننگ باڈی ممبران اور الیکشن کے لیے مقرر کردہ کمیٹی اور کثیر تعداد میں ممبرز نے شرکت کی اجلاس میں شریک تمام صحافیوں نے طویل مشاورت اور باہمی رضامندی اتحا د و اتفاق سے سال 2019کے لیے شبقدر میڈیا سنٹر جو کہ شبقدر میں صحافیوں کا مضبوط اور مشہور و معروف صحافتی پینل ہیں کے تمام کابینہ کا اعلان کیا گیا جس میں سید نادر شاہ باچا کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ اخونزادہ محمد آیاز کو چیر مین اور آفتاب احمد مہمند کو جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے دیگر عہدیداروں میں نصرو اللہ خان ،رحمان اللہ شاکر ،زرعلی خان مہمند، صدیق جان صافی ،زبیر احمد حلیم زئی ،ساجد خان رشکئی ،سجاد اسد مٹہ ،گل کریم خان ،نادر خان صافی ،رحمان گل شامل ہیں اجلاس میں سینئر قانون دان محمد فیاض خان کو لیگل ایڈوائزر مقرر کیا جبکہ وقار علی خان ،رحمت علی خان ،اکرام اللہ صدیقی ،لطیف اللہ گیگیانی ،حبیب اللہ گیگیانی کو بھی گورننگ باڈی میں منتخب کیا گیا ،شبقدر میڈیا سنٹر کے نو منتخب اس موقع پر کہا کہ تمام صحافی مقدس پیشے صحافت کو خد مت خلق کے جذبے سے نبھا ئیں عوام کو ہر خبر بروقت پہنچانے میں ایمانداری سے کام لیں اور علاقہ عوام کے مشکلات اور مسائل حل کر نے میں اپنا بھر پور کردار صحافتی اُمور کے ذریعے ادا کرے انہوں نے موجودہ حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر یں