بیوروکریسی کو لگا م لگانے کیلئے ضلعی حکومت کو بااختیار ہونا ضروری ہے

بیوروکریسی کو لگا م لگانے کیلئے ضلعی حکومت کو بااختیار ہونا ضروری ہے

جندول (نمائندہ پاکستان)جندول جماعت اسلامی کے ممبر ضلعی کونسل و پارلیمانی لیڈر عالم دین و مذہبی سکالر مولانا محمد عمران الجندولی نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کو لگام ڈالنے کیلئے ضلعی حکومت کا مضبوط و بااختیار ہونا بہت ضروری ہے ،میڈیاں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گذشتہ صوبائی حکومت میں خیبر پختونخواہ کو مثالی بلدیاتی نظام دیا جس میں ناظمین کو موزون فنڈز ملے تاہم اختیارات ناکافی تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ویلیج کونسل اور ضلعی حکومت کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں تو عوام کے مسائل حل کرانے میں آسانی پیدا ہوگی ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 2013میں اے سی آر اور ضلعی چیف ایگزیکٹیوں کا اختیار آئینی طور پر ضلعی ناظم کو دیا گیا تھا تاہم اس پر عملی کام نہ ہو سکا جس کی وجہ سے ضلعی و تحصیل سطح پر اختیارات بیوروکریسی کے پاس چلے گئیں ،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مشرف دور 2002کے بلدیاتی نظام میں ضروری ترامیم کر کے اسے نافذ العمل کر دیں تو بہت خوش آئندہ ہوگا تاہم اگر حکومت نے ضلعی حکومت کے خاتمہ کیلئے کسی قسم کی آئین سازی شروع کی تو منتخب ضلعی ھکومتیں اس قسم کے فیصلہ کے خلاف میدان میں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے اختیارات نچلی سطح تک منتقلی کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کریں تاکہ عوام اپنی دہلیز پر حکومتی کارکرگی سے مستفید ہو سکیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر