باڑہ ،لیویز فورس کی کارروائی ،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

باڑہ ،لیویز فورس کی کارروائی ،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

باڑہ(نمائندہ پاکستان) باڑہ تحصیل کے دورافتادہ علاقہ شین کمر میں خاصہ داراور لیویز فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری نوعیت کے اسلحہ کھیپ برآمد کر لیا ہے۔اسیسٹنٹ کمیشنر عصمت اللہ وزیر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع پر ہما رے جوانوں نے جراتمندانہ کوشش کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ ڈھونڈ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر محاذ پر لیویز اور خاصہ دار فورسز نے جان پر کھیلتے ہوئے وطن عزیز کیلئے قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا ہے۔اور آج کی کامیاب آپریشن ہی انہی کی واضح ثبوت ہے۔اس نے مزید کہا کہ عوام کی مال وجان کی حفاظت ہمارا فرض ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتے گے۔انہوں نے کہا کہ لیویز اور خاصہ دار فورسز کی کامیاب کارروائی قابل تحسین ہیں اور انہیں پوری طرح داد دیتا ہو۔لائن آفیسر اکبر آفریدی نے تحویل میں لیے گیے اسلحہ کے بارے میں بتایا کہ ہم نے 46عدد مارٹر گولے،پانچ عدد راکٹ گن گولے،28عددسیکٹری بارود ڈبے اور ایک عدد مارٹر اسٹینڈ قبضے میں لی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ تھا جس کو مقامی انتظامی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بری طرح ناکام بنایا اور عسکریت پسندوں کے مکروہ ارادوں کو خاک میں ملادیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول