آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے دائررٹ پرجواب طلب

آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے دائررٹ پرجواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس ناصرمحفوظ پرمشتمل بنچ نے سابق صدر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے دائررٹ پرجواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے گذشتہ روز صحافی شاہداورکزئی کی رٹ کی سماعت شروع تو اس موقع پر شاہداورکزئی نے عدالت کوبتایاکہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی گرفتاری کے لئے ہونے والے امریکی آپریشن کی اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کو پیشگی اطلاع تھی تاہم اس بات کوحساس اداروں سے خفیہ رکھاگیالہذا آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے نااہل قرار دیا جائے اس موقع پر مزمل خان ایڈوکیٹ نے آصف علی زرداری کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیاجس پرفاضل بنچ نے رٹ کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید : کراچی صفحہ اول