تیمرگرہ ،پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تیمرگرہ ،پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ)پاک فوج نے دیرلوئر کے علاقہ حاجی آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جسمیں گیارہ سو مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیاجبکہ مریضوں میں ادویات بھی تقسیم کی گئی اس سلسلے میں پاک فوج چکدرہ بٹالین نے گورنمنٹ ہائی سکول حاجی آباد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجسمیں ڈاکٹروں نے گیارہ سو مرد خواتین، بزرگ شہریوں اور بچوں کا مفت معائنہ کیا گیا جبکہ مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی اس موقع پر پاک فوج چکدرہ بٹالین کے لیفٹیننٹ کرنل محمد عامر میجرمحمد اسماعیل ناظم قاضی عا صم شعیب اور تحصیل کونسلر شفیع اللہ خان دیگر حکام نے فری میڈیکل کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور میڈیکل کیمپ کے انتظامات پر کا اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل محمد عامرنے مریضوں اور معززین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کے انعقاد کا بنیادی مقصد شہریوں گھر کے دہلیز پرصحت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے اور پاک آرمی آئندہ کیلئے اس قسم کے فری میڈیکل کیمپ لگائی گئی تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفیدہوسکے ۔۔۔