شانگلہ میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ شروع

شانگلہ میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ شروع

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں برف باری کے بعدایک روزموسم صاف ہونے کے بعدبارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا، شدید سردی کی لہر میں اضافہ۔شانگلہ کو بجلی کی سپلائی کرنے والی واپڈا لائن ٹرپ کر گیا ،واپڈا اہل کار غائب ۔وادی اندھیروں میں ڈوب گئی تو دوسری طرف چھوٹے کاروبار شدید متاثر۔برف جمنے کی وجہ سے شاہراہوں پرٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا،کئی سڑکوں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ ۔ شانگلہ میں ایک ہفتہ سے جاری برف باری کے بعد ایک روز موسم صاف رہنے کے بعد بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیاتو دوسری طرف واپڈا بجلی بھی ٹرپ کرگئی جس کی وجہ سے وادی شانگلہ کے بیشتر علاقے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اندھیروں میں ڈوب گئی اور چھوٹے کاروبار شدید متاثررہے۔ادھرشدید برف باری کے بعد شانگلہ ٹاپ،یخ تنگی ٹاپ،کنڈو چکیسر،ناغہ میں برف جمنے کی وجہ سے شاہراہوں پرٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا،کئی سڑکوں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ موجود ہے جبکہ بالائی علاقوں کے لنکس سڑکیں بند ہیں۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول