بیرسٹراعتزاز کا شاگرد بننے کی خواہش پوری نہ ہوسکی،چیف جسٹس

بیرسٹراعتزاز کا شاگرد بننے کی خواہش پوری نہ ہوسکی،چیف جسٹس

اسلام آباد (آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بیرسٹر اعتزاز احسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ خواہش تھی کہ اعتزاز احسن کاشاگرد بن سکوں۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بیرسٹر اعتزاز احسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ خواہش تھی کہ اعتزاز احسن کا شاگرد بنوں مگر ایسا نہ ہوسکا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی محبت کے باوجود اعتزاز احسن کے حق میں خلاف قانون کوئی فیصلہ نہیں دیا اور اگر کبھی کسی کی دل آزاری کی ہو تو معاف کر دیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار

مزید : کراچی صفحہ اول