نقیب اللہ قتل کیس، 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد، جیل بھیجنے کا حکم

نقیب اللہ قتل کیس، 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد، جیل بھیجنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر تے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے اکبر ملاح، محمد انار، فیصل محمود، خیر محمد، عمران کاظمی، رئیس عباس زیدی اور شکیل فیروز سمیت دیگر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -