حج کو ٹہ فروخت کرنے والا مافیا سرگرم ،بولیاں لگنے لگیں ،نئی حکومت کیلئے کڑی آزمائش

حج کو ٹہ فروخت کرنے والا مافیا سرگرم ،بولیاں لگنے لگیں ،نئی حکومت کیلئے کڑی ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)نئے پاکستان میں حج کوٹہ لے لو ہر طرف سے صدائیں آنے لگیں ،کوٹہ فروخت کرنے والا مافیابڑے پیمانے پر سر گرم،بڑی بڑی بولیاں لگنے لگیں ،عمران خان حکومت کی بڑی آزمائش شروع ،پیپلز پارٹی کے دور میں حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنے کی وجہ سے وفاقی وزیر اور ڈی جی حج ،جوائنٹ سیکرٹری حج کو ملازمت سے ہاتھ دھونے کے ساتھ جیل کی ہوا کھانا پڑی تھی،(ن) لیگ کی حکومت نے بدنامی کے خوف سے حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنے کی بجائے سختی سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا تھا ،حج2019ء کے لیے سعودیہ سے ملنے والا اضافی 5ہزار کا حج کوٹہ نئی کمپنیوں کو دینے کے اعلان کے بعد پرانا کوٹہ نافیا ایک دفعہ پھر نہ صرف کوٹہ لے لو کی بولیوں کے ساتھ میدان میں آگیا ہے بلکہ نئی کمپنیوں کے دفاتر میں فون کر کے کوٹہ لے لو کی آفر دے رہے ہیں،نئی کمپنیوں نے وزراء،ارکان اسمبلی،سینٹرزے دفاتر کے آگے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ،کوٹہ مافیا کاموقف ہے کہ حکومت نئے پرانے کے چکر میں نہ پڑے ہمیں کوٹہ دیا جائے ،معلوہوا ہے کہ یہی کوٹہ مافیا حج کوٹہ کی تقسیم کا کرائی ٹیریا تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کر رہا ہے اس کے لیے بلوچستان،فاٹاکو بنیاد بنا یا جا رہا ہے کہ وہاں کمپنیاں کم ہیں حالانکہ بلوچستان اور فاٹا میں آبادی کے لحاظ سے پہلے ہی بہت زیادہ کمپنیاں ہیں ،روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر اور وفاقی سیکرٹری سپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کے خواہش مند ہیں وہ میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں،5ہزار حج کوٹہ نئی کمپنیوں میں میرٹ پر اور2006ء کے کرائی ٹیریا کے مطابق سنیارٹی کی بنیاد پر دینے کے حق میں ہیں۔

کوٹہ

مزید : صفحہ آخر