سماہنی سیکٹر پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب م بھاری جانی نقصا ن کی اطلاعات
سما ہنی (آئی این پی)بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں کہاولیاں بنڈالہ ، پنڈوڑی، باغ ہریاں اور نالی پتنی پر شدید گولہ باری، کئی گھنٹے جاری رہنے والی گولہ باری سے پورا علاقہ لرزہ اٹھا ،پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھاری جا نی نقصان پہنچایا، گولہ باری شروع ہوتے ہی سرحدی علاقوں کے مکین گھروں میں محصور ہو گئے کسی علاقہ سے کسی جانی نقصا ن کی اطلاع نہیں ملی ، تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ شام سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں کہاولیاں بنڈالہ ، پنڈوڑی ، باغ ہریاں اور نالی پتنی پر شدید ترین گولہ باری کی گولہ باری و فائرنگ اتنی شدید تھی کہ سارا علاقہ گولوں کی وجہ سے لرز اٹھا، لوگ کئی گھنٹے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تاہم کسی علاقہ سے گولہ باری کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،ادھر بھارتی فوج کی گولہ باری کے جواب میں پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی مورچوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گزشتہ ساری رات شدید گولہ باری کے بعد بھی ہلکا فائر جاری رہا اور ویری لایٹس کا استعمال کیا گیا ۔