افغان سفیر کی قیادت میں وفد کا پاک افغان طورخم بارڈر کا دورہ

افغان سفیر کی قیادت میں وفد کا پاک افغان طورخم بارڈر کا دورہ

خیبر(آئی این پی ) افغان سفیر کی قیادت میں وفد کا پاک افغان طورخم بارڈرطورخم کا دورہ۔اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان میں افغان سفیر شکراللہ عاطف کی قیادت میں افغان وفد کا پاک افغان طورخم بارڈر دورہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ بالا افغانی وفد کا طورخم سرحد پر پاکستان کے سیکورٹی فورسز حکام سے ملاقات ہوئی۔دو طرفہ ملاقات میں افغان وفد نے پاکستان کی حکومت سے طورخم سرحد پر افغان شہریوں کو آمدورفت میں سہولیات فراہمی کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا کہناہے ملاقات میں افغانی وفد نے کہا کہ افغانستان آمدورفت کے لئے طورخم سرحد پر ایف آئی اے عملہ میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاک افغان طورخم سرحد پر خواتین اور مریضوں کے لئے خصوصی سہولیات فراہم کی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے سیکورٹی فورسز حکام نے افغان وفد کے مذکورہ بالا مطالبات کو وزارت داخلہ کو ارسال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سیکیوررٹی ذرائع کا کہناہے کہ دوطرفہ ملاقات میں پاکستان سیکورٹی فورسز حکام کی طرف سے پاک آرمی کے بریگیڈیئر شاہد اور کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل فرخ ہمایوں بھی موجود تھے۔

افغان سفیر

راولپنڈی(آئی این پی)کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور پاکستان میں افغانستان کے سفیر مشعل عاطف کے درمیان پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب سمیت سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاھین مظہر محمود سے افغان سفیر مشعل عاطف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال سمیت پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کورکمانڈر

مزید : صفحہ آخر