وزرت خزانہ نے ہمارا طریقہ کار اپنایا ، درست معاشی ڈیٹا سے پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی : آئی ایم ایف

وزرت خزانہ نے ہمارا طریقہ کار اپنایا ، درست معاشی ڈیٹا سے پاکستان کو اقتصادی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے طریقہ کار کو اپنایا اور درست معاشی ڈیٹا سے پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کے معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنے کا طریقہ کار اپنانا پاکستان کا اہم سنگ میل ہے اور درست ڈیٹا سے پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی میں مدد ملے گی۔آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ درست معاشی ڈیٹا سٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور پاکستان شماریات بیورو کے درمیان رابطے بہتر بنائے گا اور آئی ایم ایف کے سسٹم سے متعلقہ محکموں میں رابطے اور تعاون بہتر ہوسکے گا۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں معاشی ڈیٹا مزید شفاف ہوسکے گا اور درست معاشی ڈیٹا لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کر سکتا ہے۔
آئی ایم ایف

مزید :

صفحہ اول -