جوہر ٹاؤن سے اغواہونے والابچہ بازیاب
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈنے جوہر ٹاؤن سے اغواہونے والے بچے کو بازیاب کروالیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈولفن ٹیم 129کو اطلاع موصول ہوئی کہ جوہر ٹاؤن (بیڑ ہ گاؤں)سے کوئی شخص بچہ کو اٹھا کر لے گیاہے۔ڈولفن ٹیم فی الفور موقعہ پر پہنچی تو خاتون کالر نے بتایا کہ میرابیٹا احمد جس کی عمر تقریبا 7 سال ہے کو کوئی اٹھا کر لے گیا ہے۔
ڈولفن ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیڑہ گاؤں سے ہی ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا اور بچہ والدہ کے حوالے کر دیاملزم نے مزید بتایا کہ وہ خاتون سے شادی کا خواہاں تھا جس کی وجہ سے بچے کو اٹھاکر لے گیا تھاڈولفن سکواڈ نے ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ۔