پارلیمنٹ کو سب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کیلئے درخواست ،حکومت کو جواب داخل کروانے کا حکم

پارلیمنٹ کو سب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کیلئے درخواست ،حکومت کو جواب ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کو پاکستان کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو 22 جنوری تک ہر صورت جواب داخل کروانے کا حکم دے دیاہے ،گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کے روبرو جواب داخل نہیں کروایا جا سکا ۔جسٹس عابد عزیز شیخ درخواست پر سماعت کی ،یہ درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کررکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ریاست اپنی طاقت کا استعمال لوگوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے کرتی ہے، ججز اور فوج کو احتساب کے دائرے میں لایا جائے کیونکہ اسلام میں کسی کو استشنی حاصل نہیں ،ججز اور فوج کو احتساب کے ادارے میں نہ لانا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے، عدالت پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ قرار دے جو ججز اور فوجی افسران کے سربراہان کو طلب کر سکتا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ نیب قوانین کا فوجی افسران اور اعلی عدلیہ کے ججز پر اطلاق کا حکم دیا جائے، درخواست میں مزید استدعاکی گئی ہے کہ پارلیمنٹ کو ملک کا طاقتور ترین ادارہ قرار دیا جائے۔

جواب داخل

مزید : علاقائی